ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف کا کراچی میں ہر صورت امن و امان بحال کرنے کا عزم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں ہر صورت میں امن و امان بحال کریں گے۔ اسلام آباد میں نیشنل ایوی ایشن پالیسی 2015 کے اعلان کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کو ملک کے درپیش مسائل کا شدت سے احساس ہے۔ محدود وسائل کے باوجود ملک کو عظیم تر بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ حکومت عوام کے مسائل اور ان کی ضروریات پوری کرنے کی ذمہ داری کو نبھائے گی اور اس کے لئے پاکستان کو ترقی یافتہ اور محفوظ ملک بنانے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ حکومتی اقدامات کے باعث ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔ جس کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔ بین الاقوامی ادارے بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کراچی میں امن سے نا صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کو فائدہ ہوگا، شہر قائد میں امن بحال ہوگا تو اقتصادی سرگرمیاں بھی ہوں گی۔ امن کے قیام کے لئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کے مشورے اوررضا مندی سے شروع کیا گیا جس کی وجہ سے ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں کمی ہوئی۔

Sunny

29°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 53%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 24°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ