ہیڈلائنز


قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کا نواز حکومت کیخلاف احتجاج

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار کو لمبی بات کرنے سے روکنے پر متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری تھا کہ ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے اظہار خیال کی اجازت چاہی جس پر اسپیکر نے معمول کی کارروائی روک کر انہیں مختصر بات کرنے کی اجازت دے دی۔ اجازت ملنے کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ حکومت 11 مارچ سے ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہی ہے، جرائم کے خاتمے کی آڑ میں ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی کوشش اور ہماری سیاسی سرگرمیوں کو مفلوج کیا جارہا ہے۔  اگر یہ آزمائش ہے تو ہم اس سے بھی گزر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک پھانسی کے مجرم سے ڈیتھ سیل میں بیان لینا تاریخ کا انوکھا واقعہ ہے۔

 

وزارت داخلہ جواب دے کہ کیا قانون پھانسی کے مجرم سے پانچ گھنٹے قبل بیان لینے کی اجازت دیتا ہے اور کیا یہ بیان وزیر داخلہ کی اجازت سے ہوا۔ مرزا سب کے پاس ہے، اگر ہمارے پاس صولت مرزا ہے تو آپ کے پاس ذوالفقار مرزا ہیں۔ کراچی میں غیر جانبدار مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی جائے اور تمام سیاسی جماعتوں سے گندگی کو صاف کیا جائے، ایسا نہ ہو کہ نواز شریف اور ہم اٹک جیل میں اکٹھے ہوں۔ ڈاکٹر فاروق ستارکی جانب سے اظہار خیال طویل ہونے پر اسپیکر نے انہیں اپنی بات مختصر کرنے کی ہدایت کی، جس پر ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی نے احتجاج کرتے ہوئے الطاف حسین کے حق اور حکومت مخالف نعرے بازی شروع کردی۔ اسپکر نے رولنگ دی کہ اگر نعرے بازی نہ روکی گئی تو وہ اجلاس کی کارروائی ملتوی کردیں گے، جس پر وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ اور شیخ آفتاب انہیں احتجاج سے روکنے کی کوشش کی۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 46%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Sunday 24°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 24°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Sunny
Wednesday 25°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 31°C Sunny
Friday 26°C / 30°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 31°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ