ہیڈلائنز


گلگت سے باردوی مواد کیساتھ دہشتگرد گرفتار، تعلق مالاکنڈ سے بتایا جاتا ہے

Written by | روزنامہ بشارت

گلگت: گلگت میں سی آئی ڈی کے انتہائی اہم چھاپے کے بعد جٹیال بس اسٹینڈ کے قریب سے مالاکنڈ سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو بارودی مواد کیساتھ گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر دہشت گرد ضیاء الرحمان ولد صفدر خان جنکا تعلق مالاکنڈ سے ہے گلگت جٹیال اڈے سے گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ سی آئی ڈی کی آپریشنل ٹیم نے ملزم کو دھماکہ خیز مواد جس میں پوٹاشیم کلورائیٹ پچیس کلو اور اڑھائی سو میٹر ڈیٹونیٹر کیساتھ گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ مبینہ دہشتگرد کی گرفتاری کے بعد گلگت بلتستان بھی میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور گلگت بلتستان بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگائے گئے ہیں، گلگت شہر میں داخل ہونے والوں کی تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ خفیہ اداروں کی جانب سے گلگت اور بلتستان میں بڑی سطح پر دہشتگردی کے خدشات موجود ہیں۔ سکیورٹی اداروں کی جانب سے ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان کو جاری کیے گئے مراسلے میں شاہراہ ریشم، اہم فوجی مراکز، تعلمیمی مراکز، شیعہ، نوربخشیہ اور اسماعیلی عبادت گاہوں میں سکیورٹی اقدامات کو سخت کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Cloudy

21°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 48%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 14°C Scattered showers
Sunday 11°C / 18°C Partly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 14°C / 22°C Mostly cloudy
Wednesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 13°C / 20°C Cloudy
Friday 13°C / 16°C Scattered showers

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ