ہیڈلائنز


ملک میں چھٹی مردم شماری اگلے سال کرانے کا اعلان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں کے اتفاق رائے سے مارچ 2016ء میں ملک میں چھٹی مردم شماری کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں ضرورت پڑنے پر سول آرمڈ فورس اور پاک فوج کی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔ یہ فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں چھٹی مردم شماری اور خانہ شماری مارچ 2016ء میں کرانے کی منظوری دے دی گئی جس پر تیرہ ارب روپے خرچ ہوں گے اور فیصلہ کیا گیا کہ مردم شماری کیلئے جہاں ضرورت پڑی سول آرمڈ فورس اور پاک فوج کی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔ اجلاس میں ملک میں مجسٹریسی نظام بحال کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی جبکہ مجسٹریسی نظام بحال کرنے کا مسودہ قانون بھی منظور کر لیا گیا۔

سندھ اور خیبرپختونخوا کے اعتراضات کے باعث پاور جنریشن پالیسی کی منظوری موخر کر دی گئی اور ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو صوبوں سے پالیسی پر مشاورت کرے گی۔ کونسل نے پیٹرولیم پالیسی دو ہزار نو اور دو ہزار بارہ میں ترامیم بھی منظوری دی گئیں۔ کونسل نے پاکستان حلال اتھارٹی قائم کرنے کے بل کی بھی منظوری دے دی جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مستقبل پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا تاہم اس حوالے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

Cloudy

7°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 77%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 5°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ