ہیڈلائنز


الیکشن ٹریبونل کو ثبوت کے بغیر کوئی حلقہ کھلوانے کا اختیار نہیں، ایاز صادق

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کو ثبوت کے بغیر کوئی حلقہ کھلوانے کا اختیار نہیں لیکن اس کے باوجود ججز صاحبان نے ان کا حلقہ متنازع قرار دے کر کیس کھولا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ  انہوں نے کبھی جھوٹ نہیں بولا، چاہیں تو ایم آر آئی، سٹی اسکین،برین اسکین اور بلڈ ٹیسٹ کرالیں پھر شاید سب کو یقین ہوجائے کہ انہوں نے دھاندلی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سیاسی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ٹریبونلز کو کوئی حق نہیں کہ وہ ثبوت کے بغیر کوئی بھی حلقہ کھلوائیں، اس کے باوجود ججز صاحبان نے متنازع قرار دے کر کیس کھولا، جس کا کوئی جواز نہیں تھا۔ سردار ایازکا کہنا تھا کہ نادرا کہہ چکی ہے کہ 2005 سے قبل لئے گئے انگوٹھے کے نشان  قابل شناخت نہیں، اس کے علاوہ مہندی اور کھانے کے اجزا کی وجہ سے بھی انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق نہیں ہوپاتی۔ این اے 122 پر انتخابی ریکارڈ کی رپورٹ وہی آئے گی جو پہلے آتی رہی ہے۔ نادرا کی رپورٹ آنے کے بعد احتجاج کا کوئی جواز ہی نہیں رہے گا۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 59%
Wind: E at 6.44 km/h
Friday 22°C / 32°C Sunny
Saturday 25°C / 33°C Sunny
Sunday 27°C / 33°C Partly cloudy
Monday 26°C / 33°C Thunderstorms
Tuesday 25°C / 30°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ