ہیڈلائنز


ایئر مارشل سہیل امان پاک فضائیہ کے نئے سربراہ مقرر

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ایئر مارشل سہیل امان کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ تفصیلات ایئر مارشل سہیل امان کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کرنے کی سمری وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے صدر ممنون حسین کو بھجوائی گئی جس کی انہوں نے منظوری دے دی، ایئر مارشل سہیل امان کو ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی جگہ پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا جو کل اپنے عہدے کی معیاد مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔ ایئر مارشل سہیل امان نے نومبر 1980 میں پاک فضائیہ میں جی ڈی پائلٹ کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی، اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے فائٹر اسکوارڈن، فائٹر ونگ اور آپریشنل ایئربیس کی کمان کی جب کہ انہیں ہلال امتیاز ملٹری بھی نوازا گیا۔

Clear

8°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 54%
Wind: E at 17.70 km/h
Thursday 8°C / 17°C Partly cloudy
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 10°C / 19°C Sunny
Sunday 9°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Sunny
Tuesday 8°C / 15°C Partly cloudy
Wednesday 6°C / 10°C Rain

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ