ہیڈلائنز


منی لانڈرنگ کیس، سینیٹر رحمان ملک ماڈل ایان علی کو بچانے کیلئے سرگرم ہوگئے

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک ماڈل اداکارہ ایان علی کو بچانے کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار آنکھوں میں دھول جھونک کر ایف آئی اے حکام منی لانڈرنگ کے بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ میں گرفتار معروف ماڈل ایان علی کو اڈیالہ جیل میں وی وی آئی پی پروٹوکول مل گیا ہے، منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کرنے والے مافیا نے کمال ہوشیاری سے اپنے نیٹ ورک کے دیگر لوگوں کو بچانے کیلئے کامیابی حاصل کر لی ہے، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک ماڈل اداکارہ ایان علی کو بچانے کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں، جبکہ اب تک مذکورہ ماڈل اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں مافیا کے ساتھ کافی عرصہ سے کام کر رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق معروف ماڈل ایان علی کو اڈیالہ جیل میں سرکاری مہمان کی طرح پروٹوکول دیا جا رہا ہے، گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل منتقلی کے وقت ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل نے خصوصی طور پر ایان علی کو علیحدہ کمرہ دیا اور اسکا کھانا بھی ایک تھری سٹار ہوٹل سے آ رہا ہے۔

 

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آنکھوں میں دھول جھونک کر ایف آئی اے حکام منی لانڈرنگ کے بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے سے گریز کر رہے ہیں، کیونکہ اس سے قبل 25 ارب روپے منی لانڈرنگ میں ایف آئی اے کے مبینہ طور پر کرپٹ افسران عدنان لوہانی، خالد قریشی اور انکے دیگر ساتھی سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کے کہنے پر ہی سابق وزیر مملکت اور حال ہی میں فاٹا سے پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ رازق خان کو اہم مقدمے میں قواعدو ضوابط سے ہٹ کر کلین چٹ دینے میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں اور اسی مقدمے میں سیکرٹری داخلہ شاہد خان پر بھی کئی سوالات اٹھے جس کے جواب کیلئے ابھی تک وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان کی عوام منتظر نظر آ رہی ہے۔

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: N at 11.27 km/h
Tuesday 17°C / 25°C Sunny
Wednesday 18°C / 27°C Sunny
Thursday 21°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny
Saturday 18°C / 25°C Sunny
Sunday 20°C / 24°C Sunny
Monday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ