ہیڈلائنز


فاٹا کے سینیٹ انتخابات 19 مارچ کو کرائے جانے کی تجویز الیکشن کمیشن کوارسال

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فاٹا کی 4 نشستوں پر سینیٹ انتخابات 19 مارچ کو کرائے جانے کی تجویز چیف الیکشن کمیشن کوارسال کردیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فاٹا کے سینیٹ انتخابات کے لئے سمری چیف الیکشن کمشنرسرداررضا محمد کو ارسال کردی جس میں 19 مارچ کو فاٹا کی 4 نشستوں پرسینیٹ انتخابات کرانے کی تجویزدی گئی ہے تاہم سیکرٹری الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ جمعرات کو فاٹا کے سینیٹ الیکشن کرانے سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوا اوریہ صرف تجویزہے جب کہ چیف الیکشن کمشنرکی منظوری کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 5 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات سے چند گھنٹے قبل صدر مملکت کی جانب سے فاٹا سے متعلق صدارتی فرمان جاری کیا گیا تھا جس کے باعث فاٹا کے سینیٹ امیدواروں کا چناؤ نہ ہوسکا تھا۔

Sunny

29°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 48%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ