ہیڈلائنز


گلگت جیل سے فرار سانحہ نانگا پربت میں ملوث دشتگردوں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا

Written by | روزنامہ بشارت

گلگت: گزشتہ دنوں سانحہ نانگا پربت میں ملوث گلگت جیل سے فرار ہونے والے دہشتگردوں کا سراغ تاحال تک نہیں لگایا جا سکا، مجرموں کی تلاش اور سراغ لگانے کیلئے گلگت بلتستان حکومت نے عوام اور شہریوں سے مد مانگ طلب کی۔ اس حوالے سے چلاس شہر اور اس کے گرد و نواح میں پاک فوج کی ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 نے فضائی چکر لگاتے ہوئے مفرور قیدیوں کی تصاویر پر مبنی پمفلٹ اور اشتہارات گھروں اور بازاروں میں گرا دیئے۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے سے دیامر کے مختلف علاقوں میں پھینکے گئے اشتہارات پر گلگت جیل سے بھاگنے والے قیدیوں کے بارے میں تفصیلات درج تھے اور حکومت کی طرف سے اپیل کی گئی تھی کہ عوام ان ملزموں کو جہاں کہیں بھی دیکھیں گے تو جلد حکومت کو ان ملزموں کے حوالے سے آگاہ کرنے میں مدد فراہم کریں۔ اشتہارات میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ جو شخص ان ملزموں کا سراغ لگا کر حکومت کو اطلاع کرے گا اس کو حکومت کی طرف سے 40 لاکھ روپے انعام بھی دیا جائے گا۔ اشتہار میں عوام کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے علاقے یا گھر میں ان فرار مجرموں کو پناہ دے گا یا ان کی پشت پناہی کرے گا حکومت ان افراد اور لوگوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لاکر گرفتار کرے گی۔

Partly cloudy

12°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 57%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ