ہیڈلائنز


ڈپٹی چیرمین سینیٹ کیلئے عبدالغفور حیدری پر اتفاق کا سب احترام کریں، مولانا فضل الرحمان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے لئے عبد الغفور حیدری کے نام پر اتفاق کے بعد سب کو اس کا احترام کرنا چاہئے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات کے وقت جس یکجہتی کا اظہار کیا جارہا ہے وہ تاریخ کا حصہ ہے، اس سے جمہوریت اور جمہوری اداروں کو استحکام ملے گا اور عوام کا اپنے منتخب نمائندوں پر اعتماد بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے لئے عبد الغفور حیدری کے نام پر اتفاق ہونے کے بعد سب کو اس کا احترام کرنا چاہئے تاہم انتخاب میں حصہ لینا ہر کسی کا جمہوری حق ہے اور کسی کو اس سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 51%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 24°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ