ہیڈلائنز


سینیٹ کے نئے پارلیمانی سال کا آغاز ہوگیا، 46 نئے سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سینیٹ کے نئے پارلیمانی سال کا آغاز ہو گیا اور نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا۔ اسحاق ڈار نے بطور پریذائیڈنگ افسر ذمہ داری سنبھالی اور 46نو منتخب سینیٹرز سے عہدے کا حلف لیا۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رضا ربانی کو چئیرمین سینیٹ بنائے جانے پر تمام جماعتوں کا اتفاق ہو چکا ہے۔ نئے چیئرمین کا انتخاب 3بجے سینیٹ میں کیا جائے گا۔ چیئرمین عہدہ سنبھالتے ہی ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن کروائیں گے۔ دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے بھی ڈپٹی چئیرمین کے لیے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے عبدالغفوری حیدری کے نام کی منظوری دے دی۔ قبل ازیں آصف زرداری نے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا عہدہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کو دینے کا فیصلہ کیا تھا جس پر مولانا فضل الرحمن نے عبدالغفور حیدری کا نام فائنل کیا۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین کیلئے حافظ حمداللہ، عبدالغفوری حیدری کے ناموں پر غور کیا گیا۔ جس کے بعد مولانا فضل الرحمن نے مولانا عبدالغفور حیدری کا نام ڈپٹی چئیرمین کے لیے فائنل کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عبد الغفور حیدری کی نامزدگی کے نام بعض جماعتوں کی طرف سے اعتراضات کیے گئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے بھی ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے مشہور شاعر احمد فراز مرحوم کے بیٹے شبلی فراز کو انتخاب کے پیپرز جمع کروانے کا کہا گیا ہے۔

Cloudy

13°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 54%
Wind: NW at 11.27 km/h
Friday 4°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 13°C / 17°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Sunny
Thursday 9°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ