ہیڈلائنز


ڈپٹی چیئرمین بلوچستان سے ہونے پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے ہے، رضا ربانی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: حکومتی حمایت ملنے کے بعد سینیٹر رضاربانی نے تمام جماعتوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ وہ تمام جماعتوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ یہ بہت بڑااعزاز ہے کہ کوئی سینیٹر بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو۔ حلف اٹھانے کے بعدمیری کوشش ہوگی کہ جمہوری اداروں کومضبوط کروں، سینیٹ کی بالا دستی برقرار رکھوں اور خودمختاری کی حفاظت کروں، اس کے ساتھ ساتھ جمہوری روایات کوفروغ دوں۔ مجھ پرکوئی دباؤنہیں ہو گا۔ جب انسان کسی کرسی پربیٹھتا ہے تواس کوسب کے ساتھ قانون اورسینیٹ کے قواعدکے مطابق معاملہ کرناہوتا ہے۔ کوشش ہوگی کہ سب کو ایک نظرسے دیکھوں اورایک ہی نظرسے رولزکا اطلاق کروں۔ ایک سوال پر انھوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کا کام قانون سازی ہے۔ پارلیمنٹ کوہمیں فعال بنانا ہے اورقانون سازی اولین ترجیح ہوگی۔ ڈپٹی چیئرمین بلوچستان سے ہوناچاہیے اوراس میں تمام سیاسی جماعتوں کااتفاق رائے ہے۔

Thunderstorms

26°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 82%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ