ہیڈلائنز


ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے بلوچستان سے امیدوار لانا چاہتے ہیں، اسفند یار ولی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے بلوچستان سے امیدوار لانا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ظہرانے کی دعوت میں شرکت سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ چیئرمین سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین کے لئے متفقہ امیدوار سامنے لائے جاسکیں جبکہ اے این پی ڈپٹی چیئرمین کے لئے بلوچستان سے امیدوار چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا تعلق پنجاب سے ہے جب کہ چیئرمین سینیٹ کے لئے سندھ سے رضا ربانی سے اچھا امیدوار کوئی اور نہیں ہوسکتا جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلیے رضا ربانی کے کردار کو سراہتے ہیں اس لئے ممکنہ طور پر ان کے چیئرمین سینیٹ بننے کے بعد ڈپٹی چیئرمین شپ کے لئے بلوچستان کی نمائندگی چاہتے ہیں۔

Sunny

18°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 35%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 12°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 14°C Rain
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 14°C Sunny
Saturday 11°C / 15°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ