ہیڈلائنز


مولانا فضل الرحمان کی حکومت کو نئی آفر

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سینیٹ چیئرمین کے انتخاب کیلئے سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ ایک بار پھر دلچسپ صورت حال اختیار کرگیا ہے ۔۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے نون لیگ اور پیپلزپارٹی کو واضح اکثریت نہ مل سکی۔ جمعیت علمائے اسلام نے بھی پی پی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بڑے عہدوں کیلئے چھوٹی جماعتیں اہمیت اختیار کرگئیں۔ سینیٹ کا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کون بنے گا۔ ملین ڈالر کا سوال بن گیا۔ مفاہمت کے بادشاہ نے جےیوآئی کو ساتھ ملانے کی کوشش کی۔ ڈپٹی چیئرمین کی پیشکش کی۔ سیاسی جماعتوں کےاجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی لیکن جےیوآئی کی قیادت نے ٹھینگا دکھا دیا۔ خبریں یہ بھی ہیں کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو اہم وزارت کے عوض ڈپٹی چیئرمین کے عہدے سے دستبرداری کا پیغام بھیجا ہے۔ حکومت کو تو سینیٹ کے دونوں عہدوں کی اتنی فکر ہے کہ مخالف جماعتوں ایم کیو ایم اور اے این پی سے بھی رابطے کرلئے۔

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 62%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 10°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Partly cloudy
Sunday 13°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ