ہیڈلائنز


بلدیاتی انتخاب کیس، سپریم کورٹ نے حتمی تاریخ دے دی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پنجاب، سندھ، اسلام آباد اور کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات رواں سال کرانے کی حتمی تاریخیں دے دیں۔ جسٹس جواد کا کہنا ہے کہ آئین اور عوام سے مزید مذاق نہ کیا جائے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ پنجاب اور سندھ میں رواں سال بیس ستمبر، اسلام آباد میں پچیس جولائی اور کنٹونمنٹ بورڈز میں پچیس اپریل کو بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن بہت طاقتور ادارہ ہے، اس لئے وہ اپنی دی گئی تاریخوں پر کاربند رہے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے گزشتہ سال صوبے میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کا ذمہ دار قدرتی آفات کو قرار دیا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ عوام اور آئین کے ساتھ مزید مذاق نہ کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈ میں سترہ برس سے انتخابات نہ ہونے سے متعلق رپورٹ جمع کرائی۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

Mostly cloudy

12°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 59%
Wind: N at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 20°C Partly cloudy
Sunday 12°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 20°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ