ہیڈلائنز


پیپلز پارٹی نے جے یو آئی (ف) کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ شپ کی پیشکش کر دی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے درمیان چیرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ناموں پر اتفاق ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی  اور قیوم سومرو پر مشتمل 2 رکنی وفد نے جے یو آئی (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدری سے ملاقات کی اور اس دوران  رضا ربانی نے جے یو آئی ف کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کی پیش کش بھی کی جب کہ  ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لئے اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج ہوگا جس میں چیرمین و ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے عہدے کے لئے حتمی ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

Clear

14°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 42%
Wind: W at 6.44 km/h
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 12°C / 21°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 18°C Sunny
Wednesday 13°C / 17°C Sunny
Thursday 13°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ