ہیڈلائنز


اسلام آباد ہائیکورٹ کیجانب سے سلمان تاثیر قتل کیس میں ممتاز قادری کی سزائے موت برقرار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سلمان تاثیر قتل کیس میں ممتاز قادری کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دی گئی پھانسی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تاہم دفعہ 302 کے تحت سزائے موت برقرار رکھی ہے۔ جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس شوکت صدیقی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے ممتاز قادری کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا، فیصلے کے تحت ممتاز قادری کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت سزائے موت کا حکم کالعدم قرار دے دیا گیا ہے تاہم دفعہ 302 کے تحت سزائے موت برقراررکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے یکم اکتوبر 2011 کو ممتاز قادری کو 2 مرتبہ سزائے موت سنائی تھی۔

Mostly cloudy

18°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 42%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Mostly sunny
Tuesday 11°C / 18°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 17°C Sunny
Friday 9°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ