ہیڈلائنز


پاکستان اور برطانیہ میں مجرموں کی تحویل کا معاہدہ بحال ہوگیا ہے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان اور برطانیہ میں مجرموں کی تحویل کا معاہدہ بحال ہوگیا ہے۔ وزیرداخلہ کے حکم پر ایف آئی اے نے مفرور مجرم رضوان حبیب کو 8 ماہ بعد ایکواڈور سے گرفتارکرلیا۔ قتل کا مجرم برطانیہ سے سزایافتہ ہے جسے2010ء میں ایک معاہدے کے تحت عمرقید کی بقیہ سزا کاٹنے کےلئے پاکستان منتقل کیا گیا تھا۔ پاکستان پہنچنے کے چند دن بعد ہی مجرم کو غیرقانونی طور پر رہا کر دیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد برطانیہ نے2012ء میں مجرموں کے اپنے ملکوں میں سزا کاٹنے کا معاہدہ معطل کر دیا تھا۔ وزیرداخلہ کے احکام پر ملزمان کے فرار میں مدد دینے والے وزارت داخلہ اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا تھا جس کے بعد تحویل مجرمین کا معاہدہ بحال کر دیا گیا ہے۔

Sunny

6°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 74%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 4°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 13°C / 17°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Sunny
Thursday 9°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ