ہیڈلائنز


چیئرمین سینیٹ کیلئے جوڑ توڑ شروع، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ایوان بالا میں پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری ہے، جیالوں کے پاس 27 نشستیں ہیں تو نواز لیگ کے متوالوں کے پاس 26 کا ہندسہ، چیئرمین شپ کے نمبر گیم میں کون کہاں کھڑا ہے۔ حکمران جماعت نواز لیگ کے لیے سینیٹ کی چیئرمین شپ حاصل کرنے کے امکانات اتنے ہی ہیں جتنے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ میں کوارٹر فائنلز تک پہنچنے کے، یعنی ایسا ہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی، ایک آدھا حریف قابو آ بھی سکتا ہے لیکن ایک آدھا حریف ٹف ٹائم بھی دے سکتا ہے۔ سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں واضح کامیابی کےباوجود نواز لیگ کے لیے سینیٹ کی چیئرمین شپ حاصل کرنا آسان نہیں، 104 کے ایوان میں سادہ اکثریت کے لیے 53 کے ہندسے کو چھونا مشکل بن گیا ہے۔ نواز لیگ کے موجودہ اتحاد و الحاق پر نظر ڈالیں تو نواز لیگ اور اس کے اتحادیوں کی پوزیشن کچھ اس طرح بنتی ہے۔

(ن) لیگ کی اپنی 26 نشستیں ہیں، اس کے اتحادی جے یو آئی ف کی 5، پی کے میپ کی 3 اور نیشنل پارٹی کی ۳نشستیں ملائیں تو یہ تعداد 37 بنتی ہے۔ اب اگر اس میں سینیٹ کے موجودہ 6 آزاد اراکین بھی ملا دیں تو یہ تعداد 43 بن جائے گی ، چلیں اس میں فاٹا کے ہونے والے انتخابات کے چاروں فاتحین بھی ڈال دیں ، تب بھی یہ تعداد 47 بنتی ہے۔ اب اس میں بلوچستان کی غیرجانبدار جماعتوں بی این پی عوامی اور بی این پی مینگل کی 3 نشستیں ملائیں تو یہ تعداد 50 بنتی ہے، چلیں ایسا کریں اس میں جماعت اسلامی کی بھی ایک نشست ڈال دیں تو یہ 51 ہو گئی، لیکن سادہ اکثریت کے لیے 2 اور سیٹیں چاہیں، اس کے لیے ان کے پاس جانا پڑے گا جو یا تو براہ راست مخالف ہیں یا پھر اس وقت پیپلز پارٹی کے اتحادی ہیں۔

دوسری طرف پیپلز پارٹی کی پوزیشن بہت آسان دکھائی دیتی ہے، اپنی 27 سیٹوں کے ساتھ اسے ایم کیو ایم کے 8 ، عوامی نیشنل پارٹی کے 7 اور ق لیگ کے 4 اراکین کی حمایت حاصل ہے اور یہ تعداد 46 تک پہنچ جاتی ہے۔ اس میں اگر موجودہ 6 آزاد اراکین شامل کر لیں تو یہ تعداد 52 تک پہنچ جائے گی، پھر اگر بی این پی عوامی یا اختر مینگل کی ایک ہی نشست مل جائے تو سادہ اکثریت مل جائے گی، اگر یہ نہ ملے تو پھر فاٹا کےمنتخب ہونے والے 4 اراکین میں سے بھی ایک ہی ووٹ چاہیے ہو گا، اگر تیسرا دھڑا دیکھیں تو تحریک انصاف 6، آزاد 6 ، جماعت اسلامی ایک، بی این پی عوامی دو اور بی این پی مینگل آپس میں مل جائیں تو یہ تعداد 16 بنتی ہے اور اس میں فاٹا کے مزید 4 اراکین شامل کریں تو تعداد 20 تک پہنچ جائے گی، اس دھڑے کے مشترکہ گروپ بننے کے امکانات تو واضح نہیں لیکن یہی وہ لوگ ہیں جو سینیٹ کی چیئرمین شپ میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 85%
Wind: NNE at 6.44 km/h
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ