ہیڈلائنز


تین بھائی تین ایوان ۔۔۔۔۔۔۔ فضل الرحمان، عطاء الرحمان، لطف الرحمان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں موروثی سیاست کا نیا ریکارڈ قائم کرکے نئی بلندیوں کو چھو لیا۔ تین بھائی فضل الرحمان، عطاء الرحمان اور لطف الرحمان ملک کے تین بڑے ایوانوں میں پہنچ گئے۔ مئی 2013ء کے انتخابات میں مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر جبکہ چھوٹے بھائی لطف الرحمان خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، جبکہ عطاء الرحمان اسمبلی انتخاب ہار گئے۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بھائی کی دلجوئی کے لئے خیبرپختونخوا کے تمام رہنماوں کو نظرانداز کرکے ان کو نہ صرف سینٹ ٹکٹ دیا بلکہ جوڑ توڑ کرکے سینیٹر بھی بنوا لیا۔ ملکی سیاست میں اس وقت مولانا فضل الرحمان کے خاندان کو یہ نمایاں مقام حاصل ہو گیا ہے کہ 3 بھائی، ملک کے سب سے بڑے ایوانوں سے بیک وقت رکن ہیں۔

Clear

28°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 77%
Wind: W at 11.27 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ