ہیڈلائنز


بھارت کو دہشتگردی کا الزام لگانے سے پہلے اسکی تحقیقات کرلیا چاہیئے، تسنیم اسلم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ تسلیم اسلم نے کہا ہے کہ بھارت میں ہونے والی دہشت گردی کے تمام اعداد و شمار اور رپورٹس موجود ہیں لیکن اسے کسی ملک پر الزام لگانے سے پہلے اس کی تحقیقات کرلینی چاہئے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ بھارت کو اپنے ملک میں ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں کے فوری بعد کسی ملک پر الزام لگانے سے پہلے اس کی مکمل تحقیقات کرلینی چاہیئے، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے اور اس نے اس ناسور سے نمٹنے کے لئے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ اقدامات کئے ہیں اور ہم اس سلسلے میں دوسرے ممالک سے بھی اسی طرح کے کردار کی توقع کرتے ہیں۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کوئی ملک تنہا دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں کرسکتا اس لئے اس  کے مکمل خاتمے کے لئے  عالمی برادری کے درمیان وسیع ترتعاون کی ضرورت ہے اور خاص طور پر ممالک کے درمیان تجارت، توانائی ، سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں سمیت دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانا ہوگا۔ وزیراعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف اور سعودی فرمانروا کے درمیان مفید بات چیت ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زوردیا گیا۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 68%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 23°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ