ہیڈلائنز


سینیٹ الیکشن کے لئے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ جاری

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: سینیٹ الیکشن کے لئے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ جاری ہے۔ باون میں سے اڑتالیس سیٹوں کیلئے ایک سو ستائیس شہسوار میدان میں ہیں۔ کے پی کے اسمبلی کے ایک سو چوبیس ارکان بارہ سینیٹرز کا چناو کریں گے۔ جس کیلئے  ستائیس امیدوار قسمت آزمارہے ہیں۔ بلوچستان میں ایک درجن سیٹوں پر بتیس خواہش مندوں کی نظریں، جن کی قسمت کا فیصلہ اسمبلی کے پینسٹھ ارکان کے ہاتھ میں ہے۔ پنجاب کی گیارہ نشستوں پر شیر کی حکمرانی کا چرچہ، تین سو اکہتر ارکان گیارہ سینیٹرز منتخب کریں گے۔ جس کیلئے سولہ امیدوار میدان میں ہیں۔ سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی دوستی کے گُن گائے جارہے ہیں۔ بقیہ سات سیٹوں کیلئے آٹھ امیدوار قسمت آزما رہے ہیں۔ فاٹا کی صورت حال منفرد ہے جہاں  صرف چار نشستوں کیلئے سب سے زیادہ چھتیس خواہشمند ہیں۔ باقی بچیں اسلام آباد کی دو نشستیں جن سے چھ سیاسی کھلاڑیوں کی امیدیں واستہ ہیں۔ جنرل نشستوں کیلئے سفید جبکہ خواتین کیلئے چھپے ہیں گلابی رنگ کے بیلٹ پیپرز۔ ٹیکنوکریٹ اور علماء کی نشستوں کیلئے ہلکا سبز اور اقلیتي نشستوں کیلئے بیلٹ پیپر کا رنگ ہے زردی جیسا۔   صبح نو بجے سے شروع ہونے والی پولنگ کا سلسلہ شام چار بجے تک جاری رہے گا۔ اسلام آباد سے سینیٹ کی دو نشستوں کیلئے پولنگ قومی اسمبلی ہال میں جاری ہے۔ اسلام آباد سے سینیٹ کی دو نشستوں کیلئے پولنگ  صبح نو بجے شروع ہوئی، سینیٹرز کے چناؤ کیلئے ارکان اسمبلی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے تو امیدواران بھی ووٹرز کو قائل کرنے کیلئے سرگرم ہیں۔ سینیٹ انتخابات کیلئے اسلام آباد سے پہلا ووٹ وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کاسٹ کیا۔ قائد حذب اختلاف خورشید شاہ، زاہد حامد، اعجاز جاکھرانی اور طارق فضل چوہدری نے بھی اپنے ووٹ کاسٹ کیئے، اپنی فتح کیلئے پر امید، اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا ہے کہ بریف کیس کی سیاست کو ترجیح دیی نہ کبھی دیں گے۔ سینیٹ انتخابات کیلئے قواعد میں تبدیلی کے باعث، فاٹا ارکان ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے قومی اسمبلی نہیں پہنچے، سینیٹ الیکشن کے قواعد میں ترمیم کے تحت، فاٹا رکن، قومی اسمبلی کا صرف ایک ہی ووٹ ہو گا، قومی اسمبلی کی پریس گیلری اور لابی کو بھی تالے لگا دیئے گئے، جس کے باعث، صحافی ووٹنگ کا جائزہ لینے سے محروم ہیں۔
Sunny

27°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 67%
Wind: SSW at 6.44 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ