ہیڈلائنز


الیکشن کمیشن نے فاٹاکےسینیٹرزکی پولنگ کاعمل عارضی طور پر روک دیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ملک کی چاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں سینیٹ کی کالی نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے تاہم الیکشن کمیشن نے فاٹاکےسینیٹرزکی پولنگ کاعمل عارضی طور پر روک دیا ہے۔ سینیٹ کے انتخابات میں پنجاب سے 16، سندھ 12، بلوچستان 32 اور خیبرپختونخوا سے 27 امیدوار شامل ہیں جب کہ اسلام آباد میں 8 اور فاٹا میں 34 امیدوار سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ سینیٹ انتخابات میں پولنگ کے لیے جاری ضابطہ اخلاق کے تحت آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت خفیہ رائے شماری ہو رہی ہے ، پولنگ کے دوران اراکین قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے موبائل فون کے استعمال اور کسی بھی قسم کے الیکٹرانک ڈیوائس لانے پر پابندی ہے۔ ٍ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے فاٹا سے سینیٹرز کے انتخاب کے حوالے سے گزشتہ روز جاری صدارتی حکم نامے کے باعث پیدا ہونے والے ابہام کی وجہ سے پولنگ کا عمل روک دیا ہے۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 60%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 22°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 24°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ