ہیڈلائنز


عمران خان نے 15کروڑ روپے سے زائد رقم لیکر ایک شخص کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا، پرویز رشید

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 15 کروڑ روپے سے زائد رقم لے کر ایک شخص کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی ثبوت کے بغیر ہی نام لے کر لوگوں پر بہتان لگاتے ہیں لیکن پہلی مرتبہ ان کے ہاتھ ایک گواہی آئی ہے کہ کسی نے ان کو سینیٹ کی ٹکٹ کے لئے 15 کروڑ روپے دینے کی پیشکش کی۔ انہوں نے یہ بات کہہ کر قوم کے سامنے ہر شخص کو مشکوک بنادیا ہے۔ اس لئے عمران خان اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس شخص کا نام لیں جس نے انہیں یہ پیشکش کی، دوسری صورت میں وہ اس شخص کا نام لیں گے جسے تحریک انصاف نے 15 کروڑ سے زیادہ رقم لےکر ٹکٹ دیا۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات 5 مارچ کو ہورہے ہیں۔ ان انتخابی نتائج سے سب کے چہرے قوم کے سامنے آجائیں گے۔ جو جماعت صوبائی اسمبلیوں میں اپنی تعداد سے زیادہ نشستیں لے گی اس کا پتا چل جائے گا۔ اس وقت ہارس ٹریڈنگ کا مرکز خیبر پختونخوا ہے،جہاں عمران خان کی جماعت برسراقتدار ہے۔ ہم نے جن کو سینیٹ کے ٹکٹ دیے ان کے نام سب کو پتا ہیں۔ عمران خان نے کاروباری افراد کو سینیٹ کے ٹکٹ دیے ہیں، اگر وہ ایسا نہ کرتے تو ہارس ٹریڈنگ کو روکا جاسکتا تھا۔

Mostly clear

10°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 72%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 10°C / 19°C Sunny
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly cloudy
Friday 12°C / 18°C Partly cloudy
Saturday 12°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ