ہیڈلائنز


سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کے شہداء کو تمغہ شجاعت دینے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: حکومت نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کو تمغہ شجاعت دینے کا فیصلہ کیا ہے. تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے طلبا اور اساتذہ سمیت اسکول اسٹاف کے لیے بھی تمغہ شجاعت کا فیصلہ کیا ہے جس کی سمری صدر ممنون حسین کو ارسال کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کی جانب سے صدر کو بھیجی گئی سمری میں آرمی پبلک اسکول حملے میں شہید ہونے والوں کے لیے خصوصی ایوارڈ کی سفارش کی گئی ہے جسے فوری طور پر منظور کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ حکومت کی جانب سے شہید ہونے والے 122 طلبا، 20 اسکول اسٹاف اور 2 اساتذہ کو ان کی بہادری پر ان اعزازات سے نوازا جائے گا جسے ان کے لواحقین وصول کریں گے۔ واضح رہے کہ 16 دسمبر کو آرمی پبلک اسکول پر حملے کے نتیجے میں 134 بچوں سمیت 144 افراد شہید ہوئے تھے جب کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 41%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 12°C / 21°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 18°C Sunny
Wednesday 13°C / 17°C Sunny
Thursday 13°C / 16°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ