ہیڈلائنز


جے یو آئی (فضل الرحمان) اور پیپلز پارٹی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہیں، عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی جماعت نے پاکستان میں انتخابات میں شفافیت لانے کا تہیہ کررکھا ہے، ہارس ٹریڈنگ کی وجہ سے پاکستان میں جمہوریت داغدار ہورہی ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے آصف علی زرداری سے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات کی اور سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے  پر تبادلہ خیال کیا لیکن انہوں نے اس سلسلے میں 22ویں آئینی ترمیم کی حمایت کرنے سے انکارکردیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہے۔ واضح رہے کہ سینیٹ کے انتخابات میں ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کے خاتمے کے لئے حکومت نے ووٹنگ کے طریقے میں تبدیلی کے لئے آئینی ترمیم لانے کا اعلان کیا تھا اور عمران خان نے اس کی حمایت کی تھی۔

Cloudy

13°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 59%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 13°C / 18°C Mostly cloudy
Saturday 10°C / 12°C Showers
Sunday 11°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 13°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 15°C / 20°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ