ہیڈلائنز


فوجی اور سویلین نے کالعدم تنظیموں کی فہرست مرتب کرلی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سویلین اور فوج کے خفیہ اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں تیار کی گئی کالعدم تنظیموں کی فہرست میں غازی فورس کے علاوہ حرکت الجہاد، اسلامی الرشید ٹرسٹ اور الاخترٹرسٹ شامل ہیں اس فہرست میں ان گروپوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن کا بنیادی تعلق تو تحریک طالبان پاکستان سے ہے لیکن باہمی اختلافات کی وجہ سے ایک دوسرے سے الگ ہوکر کام کررہے ہیں۔ ان تنظیموں میں جنداللہ، قاری عابد گروپ،نوراللہ گروپ، ولی الرحمن گروپ ،نظام گروپ،توحید گروپ اور دیگر شامل ہیں۔ داخلہ ذرائع کے مطابق ملک میں60 سے زائد تنظیمیں دہشت گردی کی وجہ سے کالعدم قرار دی جاچکی ہیں،بلوچستان میں بھی 7 تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے ان تنظیموں میں بلوچستان لبریشن آرمی،بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی، بلوچستان لبریشن یونٹ فرنٹ، بلوچستان ریپبلکن آرمی، لشکر بلوچستان، مسلح دفاعی تنظیم اوربلوچستان یونٹ آرمی شامل ہیں۔ گلگت بلتستان میں کام کرنے والی تنظیموں میں تنظیم نوجوانان اہلسنت، مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مرکز سبیل آرگنائزیشن، شیعہ طلباایکشن کمیٹی، سندھ میں پیپلزامن کمیٹی کے علاوہ تحریک طالبان، لشکرجھنگوی اور دیگر گروپوں کیساتھ ساتھ جنداللہ گروپ بھی شامل ہے۔

Sunny

15°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 38%
Wind: NW at 22.53 km/h
Sunday 8°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 19°C Partly cloudy
Tuesday 11°C / 19°C Partly cloudy
Wednesday 12°C / 19°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 10°C / 17°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ