ہیڈلائنز


اسلام آباد پولیس نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس  نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ پر حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے کھنہ اسٹریٹ پرواقع ایک مکان پر چھاپہ مار کر  2 ملزمان راجہ سفیر اکبر اور صغیر احمد کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم راجہ سفیر غوری ٹاؤن کے مالک راجہ علی اکبر کا بیٹا ہے جس کے گھر سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا جس میں کلاشنکوفیں، رپیٹرز،ایس ایم جی اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمان 23 مارچ کو ہونے والی پریڈ پر حملے کامنصوبہ بنارہے تھے، پولیس نے مزید تفتیش کے لئے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جب کہ ان کے دیگرساتھیوں کی گرفتار ی کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Scattered thunderstorms

26°C

اسلام آباد

Scattered thunderstorms
Humidity: 75%
Wind: N at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ