ہیڈلائنز


دہشتگردوں کا ڈسٹرکٹ جیل گلگت پر حملہ، سزائے موت کے متعدد قیدی فرار

Written by | روزنامہ بشارت

گلگت: ڈسٹرکٹ جیل پر نامعلوم افراد کے حملے میں سزائے موت کے متعدد قیدی فرار ہو گئے جب کہ پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک قیدی ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل گلگت پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سزائے موت کے متعدد قیدی فرار ہو گئے جب کہ پولیس کے اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک قیدی ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے، دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ غالب امکان ہے کہ فرار ہونے والے قیدی نانگا پرپت حملے میں ملوث تھے۔ آئی جی گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی گرفتای کے لئے چھاپہ مار کارروائی شروع کر دی ہے تاہم ابھی یہ نہیں بتا سکتے کہ جیل سے کتنے قیدی فرار ہو ئے ہیں۔ واضح رہے کہ 22 جون 2013 کو بیس کیمپ پر10غیرملکی کوہ پیماؤں سمیت 11 افراد قتل کردیے گئے تھے جب کہ قتل کے الزام گرفتار ملزمان کو گلگت جیل میں رکھا گیا تھا۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 38%
Wind: SSE at 11.27 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Sunny
Monday 21°C / 27°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 20°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ