ہیڈلائنز


آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Written by | روزنامہ بشارت

پشاور/اسلام آباد/مظفر آباد: سوات، شانگلہ، چترال، مظفر آباد، سوات سمیت پنجاب، خیبر پختون خوا اور آزاد کشمیر کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، پشاور، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ ڈویژن، چترال، مظفر آباد، بٹگرام، کوہستان، اپر دیر، لوئر دیر، بونیر، وادی نیلم، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مظفر آباد اور ہر ی پور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ زلزلے کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنا شروع کردیا۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 جب کہ گہرائی 32 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز اسلام آباد سے شمال میں 92 کلو میٹر دور تھا۔ واضح رہے کہ 2008  میں بھی ان علاقوں میں اسی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور ہزاروں بے گھر ہو گئے تھے۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 84%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ