ہیڈلائنز


ججز نظر بندی کیس، پرویز مشرف کی حاضری سے استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی ایک دن کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور اور مستقل استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرم نے کی، دوران سماعت پرویز مشرف کے وکلا کی جانب سے سابق صدر کی حاضری سے ایک دن کی استثنا کی درخواست دی گئی جسے منظور کرلیا گیا جب کہ سابق صدر کی حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست پر پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش کی جانب سے مخالفت کی گئی تاہم عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی۔

Clear

14°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 61%
Wind: N at 11.27 km/h
Friday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Saturday 11°C / 12°C Scattered showers
Sunday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Tuesday 15°C / 22°C Mostly cloudy
Wednesday 14°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 13°C / 20°C Cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ