ہیڈلائنز


سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے آئینی ترمیم کا مسودہ وزیراعظم کو پیش

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے آئینی ترمیم کی تیاری کرنے والی کمیٹی نے وزیر اعظم کو ابتدائی مسودہ پیش کردیا۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں سینیٹ انتخابات میں ارکان کی خرید و فروخت کو روکنے کے لئے قانون سازی پر غور کیا گیا، اجلاس کے دوران انوشہ رحمان، اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ، بیرسٹر ظفر اللہ اور خواجہ ظہیر احمد پر مشتمل آئینی ترمیم کی تیاری کے لئے قائم کمیٹی نے پہلا مسودہ پیش کردیا۔ کمیٹی نے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے تحفظات کے باعث سینیٹ انتخابات میں ’’شو آف ہینڈز‘‘ کے متبادل طریقے کا فارمولا بھی پیش کیا۔ جس کے تحت سینیٹ انتخابات بیلٹ پیپرز کے ذریعے ہی کرانے کی  تجویز دی گئی ہے تاہم اسے خفیہ نہیں رکھا جائے گا۔

Cloudy

21°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 34%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Wednesday 12°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Scattered showers
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 8°C / 18°C Partly cloudy
Monday 13°C / 17°C Cloudy
Tuesday 11°C / 16°C Rain

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ