ہیڈلائنز


دہشتگرد گروپ داعش نے اسلام کے تصور کو داغدار کیا ہے، نیّر حسین بخاری

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سینیٹ کے چیئرمین سید نیّر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی ان تمام صورتوں اور مظاہر کے خلاف ہے جو علاقے کے امن و استحکام کے لئے خطرہ ہیں۔ اسلام آباد سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز کے مطابق سینیٹ کے چیئرمین نے شام کے وزٹ کے دوران شام کی پیپلز اسمبلی کے اسپیکر محمد جہاد اللحم سے ملاقات میں شام کی خود مختاری کے احترام کی اہمیت اور شام کو درپیش بحران کے ایک سیاسی حل کی تلاش میں مدد کرنے پر زور دیا۔ شام کے عوام کی رائے کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’اقوامِ متحدہ کے رکن کی حیثیت سے پاکستان یقین رکھتا ہے کہ تمام اقوام کو آزادانہ فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے اور پاکستان خود مختار ملکوں میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کرتا ہے۔‘‘ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں، خاص طور پر اسلامک اسٹیٹ گروپ نے اسلام کے تصور کو داغدار کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خود طویل عرصے سے دہشت گردی کی لعنت کا سامنا کر رہا ہے۔

انہوں نے دہشت گرد تنظیموں کے پاکستان میں بڑھتے ہوئے حملوں کو روکنے کی خاطر اُٹھائے جانے والے سخت اقدامات کی نشاندہی کی۔ نیّر بخاری نے اراکین پارلیمنٹ کے اس کردار کی نشاندہی کی جو وہ مسائل کے پُرامن اور سیاسی حل کی تلاش میں ادا کرسکتے ہیں اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے دوست ملکوں کے درمیان مشاورت کی اہمیت پر زور دیا۔ شام کے اسپیکر نے بین الاقوامی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے پارلیمانی سفارتکاری کو استعمال کرنے اور آزاد ریاستوں کے معاملات میں غیر ملکی مداخلت کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں نیّر بخاری نے موجودہ بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لئے شامی قیادت کی اعلٰی ظرفی کی تعریف کی۔ شام کے وزیراعظم ڈاکٹر ولید الحقّی سے اپنی ملاقات کے دوران سینیٹ کے چیئرمین نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا، اس دوران اقتصادی، صنعتی، ٹیکنیکل اور میڈیکل کے شعبوں کا احاطہ کیا گیا۔

Clear

27°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 80%
Wind: N at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ