ہیڈلائنز


ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر امریکہ روانہ، اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: انٹر سروسز انٹیلی جنس، (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل رضوان اختر اہم دورے پر امریکہ روانہ ہوگئے ہیں۔ جہاں وہ ڈائریکٹر سی آئی اے سمیت اعلٰی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی سرکاری دورے پرامریکہ گئے ہیں، وہ انٹیلی جنس معاملات اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر امریکی و نیٹو حکام سے تبادلہ خیال کریں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی افغان حکومت اور طالبان کے امن مذاکرات، نیٹو کا انخلاء، ضرب عضب اور پاک افغان بارڈر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی امریکہ کا دورہ کر چکے ہیں، جہاں اُنہوں نے اعلٰی حکام سے اہم ملاقاتیں کی تھیں۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 85%
Wind: NNE at 6.44 km/h
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ