ہیڈلائنز


غیر ملکیوں کیلئے موبائل فون سم کا اجراء پاسپورٹ اور ویزے سے مشروط

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: حکومت نے غیرملکیوں کے لیے موبائل فون سم کا اجرا پاسپورٹ اورویزے سے مشروط کردیا جس کے تحت ویزامدت ختم ہوتے ہی سم بند کردی جائے گی۔ ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی اے نے غیرملکیوں اورافغان مہاجرین کے لیے موبائل فون سم کے اجرا کی پالیسی عملدرآمد کے لیے موبائل کمپنیوں کوبھجوا دی جس کے مطابق غیرملکیوں اورافغان باشندوں کو سم حاصل کرنے کے لیے کارآمد ویزاکی کاپی اور بیان حلفی جمع کرانا ہوگا اورکوئی بھی غیرملکی کسی بھی فرنچائز سے سم نہیں لے سکے گا، اس کے لیے انھیں مین برانچ میں جانا پڑے گا جبکہ بیان حلفی سم کے غیرقانونی استعمال نہ کرنے کے حوالے سے ہوگا اورویزا کی مدت ختم ہوتے ہی سم بند کردی جائے گی۔ اس کے علاوہ افغان مہاجرین کی سمیں بھی پاکستان میں قیام کی اجازت ختم ہوتے ہی بند کردی جائیں گی۔

Partly cloudy

23°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 90%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ