ہیڈلائنز


نواز حکومت کی سپریم کورٹ سے آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں خارج کرنے کی اپیل

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے 21 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں خارج کرنے کی اپیل کردی۔ 21ویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف دائر درخواستوں کے حوالے سے وفاق نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں داخل کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 21ویں ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام سے بار کونسلز کا کوئی بنیادی حق متاثر نہیں ہوا۔ اس حوالے سے درخواستیں ناقابل سماعت ہیں اس لئے انہیں خارج کیا جائے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں کل 21ویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف متفرق درخواستوں کی سماعت ہوگی۔

Partly cloudy

18°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 46%
Wind: SE at 6.44 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ