ہیڈلائنز


سیاسی جرگے کی رابطہ کاری، نواز حکومت اور پی ٹی آئی میں اہم پیشرفت

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سیاسی جرگے کی  تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھک میں پیش رفت ہوئی ہے۔ رحمان ملک کہتے ہيں پی ٹی آئی نے لچک دکھائی ہے اب حکومت کی باری ہے۔ وہ آج اسحاق ڈار سے ملیں گے۔ سیاسی جرگے کی رابطہ کاری، حکومت اور پی ٹی آئی میں اہم پیشرفت، تحریک انصاف جرگے کے فارمولے پر جوڈیشل کمیشن قبول کرنے پر تیار، رحمان ملک پی ٹی آئی کا جواب آج ڈار تک پہنچائیں گے۔ سیاسی جرگے کے اہم رکن رحمان ملک نے جہانگیرترین سے ملاقات کی تو انہوں نے جرگے کے خط کا جواب حوالے کیا، سابق وزیرکہتے ہیں تحریک انصاف نے لچک کا مظاہرہ کیا حکومت بھی دوقدم پیچھے ہٹے۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے پیشرفت کی خوشخبری سنائی، بولے ن لیگ نے منظوری دی تو سیاسی جرگے کے فارمولے پر جوڈیشل کمیشن بن جائے گا۔ رحمان ملک کی آج حکومتی مذاکراتی ٹیم  کے سربراہ اسحاق ڈار سے ملاقات متوقع ہے، انہیں امید ہے کہ سراج الحق کے ساتھ مل کر فریقین کو متفقہ مسودے پر لانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 60%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny
Friday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ