ہیڈلائنز


40 لاکھ ڈالر بطور تحفہ بیٹوں کو دیئے، عمران خان کا الزام غلط ہے، اسحاق ڈار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ نے چالیس لاکھ ڈالر دبئی منتقل کرنے کا عمران خان کا الزام بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا۔  اسحاق ڈار نے عمران خان کے نام خط میں کہا ہے کہ انہوں نے اپنی قانونی آمدن سے رقم بیٹوں کو قرض حسنہ میں دی جو انہوں نے بنک کے ذریعے واپس بھی کر دی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کے نام خط میں وفاقی وزیرخزانہ نے اپنے بیٹوں سے متعلق عمران خان کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ عمران خان نے چالیس لاکھ ڈالر کے کالے دھن کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ رقم دبئی منتقل کرنے کا الزام غلط، بے بنیاد اور گمراہ کُن ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے بیٹوں کو کبھی ایک روپیہ بھی دبئی منتقل نہیں کیا تاہم انہوں نے اپنی قانونی آمدن سے بیٹوں کو چالیس لاکھ ڈالر بطور تحفہ اور قرض حسنہ دی جو انہوں نے بنک کے ذریعے واپس بھی کر دی ہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ بطور رکن پارلیمنٹ وہ باقاعدگی سے ٹیکس گوشوارے جمع کراتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیان سیاسی فائدہ اٹھانے کے لئے ہے اور عمران خان نے ان کے خاندان کے افراد کے درمیان لین دین کو سیاسی رنگ دیا ہے۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Partly cloudy

35°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 25%
Wind: SE at 17.70 km/h
Wednesday 25°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 33°C Sunny
Friday 30°C / 36°C Sunny
Saturday 26°C / 40°C Sunny
Sunday 30°C / 43°C Sunny
Monday 31°C / 41°C Mostly sunny
Tuesday 33°C / 39°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ