ہیڈلائنز


نائن الیون سے کوئی تعلق نہیں تھا لیکن پاکستان میدان جنگ بنا دیا گیا، چوہدری نثار

Written by | روزنامہ بشارت

واشنگٹن: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے امریکا میں دہشت گردی پر پاکستان کا دو ٹوک مؤقف واضح کردی، بولے دہشت گردی کے زخم کھائے ہیں، نائن الیون سے کوئی تعلق نہیں تھا لیکن پاکستان میدان جنگ بنادیا گیا، عالمی برادری پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرے۔ انسٹیٹیوٹ آف پیس امریکا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واضح کیا کہ امريکا کے نائن الیون میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا لیکن اس دن سے پاکستان کے حالات خراب ہیں۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان میدان جنگ بنادیا گیا، 50 ہزار سے زیادہ جانیں قربان کیں، شدید مشکلات میں گھرگئے، دہشت گرد اسکول اور عبادت گاہیں بند کرنے پر تل گئے، قربانیاں دینے کے باوجود پاکستانی خوفزدہ نہیں لیکن ہماری قربانیوں کا ادراک نہیں کیا گیا۔ عالمی برادری سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کیخلاف ہے، اپنے ملک میں ہی نہیں پورے خطے میں امن و سلامتی چاہتے ہیں۔

Sunny

25°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 57%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Friday 23°C / 30°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 25°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 30°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ