ہیڈلائنز


اغواء کیس میں ذکی الرحمان لکھوی کی بریت کی درخواست مسترد

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: عدالت نے اغوا کیس میں ذکی الرحمان لکھوی کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔ اغوا کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نوید خان نے کی، سماعت کے دوران ذکی الرحمان لکھوی کے وکیل رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکل کے خلاف اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا لہٰذا عدالت سے استدعا کہ اس درخواست کو خارج کیا جائے جب کہ پراسیکیوٹر نبیل تابش نے اپنے دلائل میں کہا کہ کیس کی تفتیش ابھی جاری ہے اس لئے جب تک تفتیش مکمل نہ ہو جائے ملزم کے خلاف مقدمہ خارج نہیں کیا جاسکتا۔ جوڈیشنل مجسٹریٹ نوید خان نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد ذکی الرحمان لکھوی کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 61%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 10°C / 20°C Mostly sunny
Saturday 12°C / 21°C Sunny
Sunday 14°C / 21°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ