ہیڈلائنز


ملک بھر میں ہونیوالی دہشتگردی کی ذمہ دار نواز حکومت ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: پشاور امامیہ مسجد حیات آباد پر دہشت گردوں کے حملے میں نمازیوں کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماوُں مرکزی سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی، پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے شدید مذمت کی ہے۔ اس المناک سانحے کے خلاف ملک بھر میں تین روزہ یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ حیات آباد دہشت گردی کے واقعے پر ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ حکمران ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں مخلص نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ دہشت گردوں کو بلا کر کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں، دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو مکمل حکومتی پروٹوکول حاصل ہے، ہمیں حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے، حکومت ہمیں دہشت گردوں کی خوشنودی کے لئے ہراساں کر رہی ہے، ملک بھر میں ملت جعفریہ کے ہونے والے قتل عام کی ذمہ دار نون لیگ کی حکومت ہے۔   علامہ راجہ ناصر کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت بھی اس المناک سانحے کے برابر کے ذمہ دار ہے، جنہوں نے اس اہم جگہ کی حفاظت کے لئے کوئی اقدام نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ نمازیوں نے جس بہادری کیساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، ان کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں، وفاقی حکومت اور ریاستی ادارے پانی سر سے گزرنے کا انتظار نہ کریں، ہم مزید لاشیں اُٹھانے کے متحمل نہیں ہو سکتے، ملک میں ہمارے خلاف ایک طرف دہشت گرد کارروائیاں کرتے ہیں تو دوسری طرف حکومت دہشتگردی سے متاثرہ فریق کو ہراساں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اتوار کو دہشت گردی کے اس واقعے کے خلاف ملک گیر مظاہرے کریگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں اتوار 15 فروری کو سنٹرل کابینہ اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلایا جائے گا اور متوقع ہے کہ لوگوں کو اسلام آباد کی طرف کال دی جائے۔
Sunny

27°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 67%
Wind: SSW at 6.44 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ