ہیڈلائنز


چینی وزیرخارجہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چینی وزیرخارجہ وانگ ژی 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی 2 روز دورے پر  اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اپنے دورہ پاکستان کے دوران چین کے وزیر خارجہ صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کریں گے۔ پاک چین مذاکرات کے دوران دو طرفقہ تعلقات، اسٹریٹجک اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے سمیت  اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ  چین کے صدر  یوم پاکستان  کی خصوصی تقریب میں شرکت کے لئے آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 85%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Sunny
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ