ہیڈلائنز


اسکردو میں داعش اور طالبان کے حق میں وال چاکنگ، انتظامیہ خاموش

Written by | روزنامہ بشارت

اسکردو: پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح اسکردو کے مختلف مقامات پر داعش اور گنگچھے بلتستان سے تعلق رکھنے والے طالبان کے نئے ترجمان کے حق میں وال چاکنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ مقامی انتظامیہ خاموش نظر آتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسکردو شہر کے مضافات میں رات کے وقت کالعدم تنظیموں اور دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کی جانب سے دیواروں پر بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم داعش کے حق میں اور طالبان کے نئے ترجمان خالد خراسانی کے حق میں وال چاکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس واقعہ سے ٹھیک دس دن قبل گمبہ اسکردو میں حساس اداروں کے در و دیوار اور دیگر سرکاری و نجی اداروں کی دیواروں پر اکابرین اسلام کے خلاف ہتک آمیز نعرے درج تھے تاہم اس تفرقہ آمیز سرگرمی میں ملوث افراد کی تاحال نہ نشاندہی ہو سکی ہے اور نہ کوئی سراغ مل سکا ہے۔ لیکن اس بار اسکردو سٹی میں مختلف دیواروں پر ’’ خالد خراسانی قدم بڑھاو، ہم تمہارے ساتھ ہیں‘‘ اور ’’ ویلکم ٹو داعش ‘‘ کے کلمات درج تھے جسے مقامی انتظامیہ نے مٹا دیا ہے۔ واضح رہے کہ کم و بیش ایک ہفتہ قبل ضلعی انتظامیہ اسکردو کے سربراہ نے میڈیا بریفنگ میں میں بلتستان کو دہشتگرد فری زون قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ بلتستان میں دہشتگرد اور کلعدم جماعت سے تعلق رکھنے والا کوئی فرد موجود نہیں۔ اسکردو جیسے شہر میں داعش اور طالبان کمانڈر کے حق میں وال چاکنگ ہونا خطرہ کی گھنٹی ہے۔

Sunny

18°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 38%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 19°C Sunny
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 8°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 13°C Partly cloudy
Wednesday 8°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 13°C Sunny
Friday 10°C / 14°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ