ہیڈلائنز


عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کیخلاف اہم ثبوت وکیل کو دے دیئے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے  افتخارمحمد چوہدری کے ہتک عزت کے دعوے کے جواب میں ان کے عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی میں ملوث ہونے سے متعلق اہم ثبوت اپنے وکیل بابراعوان کے حوالے کردیے ہیں جنہیں وہ عدالت میں آئندہ سماعت پر پیش کریں گے۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف اہم مسلم لیگ(ن) رہنماؤں کی ملاقاتوں کا ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیے جانے کاامکان ہے، سابق ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان کا بیان حلفی بھی حاصل کر لیاگیا ہے جو عدالت میں پیش کیا جائے گا،انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے عمران خان اور افتخار محمد چوہدری کے درمیان شروع ہونے والی قانونی جنگ میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔ سابق چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران کے بیانات حلفی جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے کا بیان حلفی سمیت دیگر قانونی تیاریاں مکمل کرلی ہیں جب کہ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابراعوان نے بھی پیش بندی کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس کے بعض فیصلوں ان کے بیٹے ارسلان افتخار سمیت دیگرکئی اہم معاملات کوعدالت تک لے جانے کا بندوبست کیا ہے۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 81%
Wind: NE at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ