ہیڈلائنز


اسلام آباد میں بچے فروخت کرنے والی 3 لیڈی ہیلتھ ورکرز خیبرپختونخوا سے گرفتار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  نوزائیدہ بچے فروخت کرنے کے اسکینڈل میں اس وقت اہم پیش رفت ہوئی جب ان بچوں کو  فروخت کرنے والے گروہ کی 3 خواتین کو مردان اور پشاورسے گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین سے گرفتارہونے والے گینگ کے سرغنہ کی نشاندہی پر تھانہ رمنہ پولیس نے پشاوراور مردان کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے3 لیڈی ہیلتھ ورکرزکو گرفتارکیاہے جن کے متعلق  بتایا جارہا ہے کہ یہ خواتین مختلف علاقوں سے بچے خریدکر اسلام آباد میں اپنے گروہ کی سرغنہ کے حوالے کردیتی تھیں، ان خواتین  کا پشاورکی مقامی عدالتوں سے راہداری ریمانڈ لے کر اسلام آباد لایا جائے گااوراس حوالے سے مزید تفتیش کی جائے گی جب کہ ان سے  اہم انکشافات کی توقع ہے۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Mostly cloudy

30°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 63%
Wind: SE at 11.27 km/h
Wednesday 22°C / 27°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 26°C Thunderstorms
Friday 22°C / 28°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 31°C Sunny
Sunday 26°C / 31°C Thunderstorms
Monday 22°C / 30°C Thunderstorms
Tuesday 24°C / 30°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ