ہیڈلائنز


آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فضائیہ کا کردار قابل تحسین ہے، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فضائیہ کا کردار قابل تحسین ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آپریشن ضرب عضب، سرحدی صورت حال اور دیگر پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاک فضائیہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فضائیہ نے شاندار کردار ادا کیا، اس کے علاوہ پاک فضائیہ نے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے بھی نمایاں کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے ایئرچیف کو یقین دلایا کہ فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے ہر ممکن فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔

Cloudy

20°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 55%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 13°C / 16°C Scattered showers

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ