ہیڈلائنز


بلوچستان میں غیر ملکی مداخلت کے ثبوت امریکا کے حوالے کردیئے، سرتاج عزیز

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے لیے پرعزم ہیں جب کہ بلوچستان میں غیر ملکی مداخلت کے ثبوت امریکا کے حوالے کردیئے ہیں۔ اسلام آباد  میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے لئے پر عزم ہے جب کہ بلوچستان میں غیر ملکی مداخلت کے ثبوت امریکا کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 18 برس کے دوران  پاک امریکا تعلقات میں کافی بہتری آئی صرف  2011 میں دونوں ممالک کے تعلقات سرد مہری کا شکار رہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کے افغانستان اور روس کے ساتھ تعلقات بھی بہتر ہورہے ہیں کیوں کہ پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے  مفاد میں ہے۔ انسداد دہشت گردی کے قومی لائحہ عمل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ  تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد اسے حتمی شکل دی گئی۔
Sunny

27°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 67%
Wind: SSW at 6.44 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ