ہیڈلائنز


جرنیل، ججز اور سیاستدان ملکی حالات کی خرابی میں ملوث ہیں، عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: عمران خان کہتے ہیں جرنیل، ججز اور سیاستدان سب ملک کے خراب حالات میں ملوث ہیں، موجودہ حکومت عوامی مینڈیٹ چوری کرکے اقتدار میں آئی، جب الیکشن ٹھیک نہیں ہوں گے تو جمہوریت کیسے آئے گی، علمائے کرام کو ناانصافی کیخلاف آواز بلند کرنی چاہئے تھی۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے تحت علماء مشائخ کانفرنس منعقد کی گئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پاکستانی تاریخ میں سب سے بڑی کرپشن ہورہی ہے، موجودہ حکومت عوامی مینڈیٹ چوری کرکے اقتدار میں آئی، ہمیں سچ اور حق پر ڈٹے رہنا چاہئے، جہاد ہمیں ظلم کے آگے سر نہ جھکانے کا درس دیتا ہے، الیکشن فراڈ پر کتنے لوگ کھڑے ہوئے؟، اسلام کی بنیاد انصاف پر رکھی گئی ہے، علمائے کرام کو ناانصافی کیخلاف آواز بلند کرنی چاہئے تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بننا تھا، نہ بنی، چھوٹا سا طبقہ ہمارے سامنے ملک کو لوٹ رہا ہے، ایمان والے آدمی کا ضمیر خریدا نہیں جاسکتا، دین کے نام پر سیاست کرنیوالوں کو اپنے سامنے بکتے دیکھا، اسلام میں کوئی زبردستی نہیں، ہم کون ہیں کسی کو کافر کہنے والے؟، مسلمان تقسیم ہوگئے، ہم اپنے آپ کو مار رہے ہیں، جب الیکشن ٹھیک نہیں ہوں گے تو جمہوریت کیسے آئے گی، حالات کی خرابی میں جرنیل، ججز اور سیاستدان سب ملوث ہیں۔

عمران خان کہتے ہیں کہ ہمیں سب کو اکٹھا کرنا ہے، اسلام انسان کو بڑا انسان اور آزاد کرنے کا نام ہے، فرانس نے آزادی اظہار رائے کے نام پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بے حرمتی کی، یہودیوں کے ہولوکوسٹ پر آزادی اظہار رائے نظر نہیں آتا ہے؟، اسلام کے تیزی سے پھیلنے سے کچھ لوگوں کو خوف ہے، مسلم ممالک کے سربراہان فرانس کو بتائے، بے حرمتی برداشت نہیں، آئندہ ایسا ہوا تو مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا ہے کہ مسلمان تتر بتر اور غیر مسلم اکٹھے ہورہے ہیں، مدارس میں لاکھوں بچے پڑھتے ہیں، ہم اپنے بچوں کی صلاحیتیں ضائع کررہے ہیں، تعلیمی نصاب ٹھیک، سائنس کا مضمون شامل اور مراعات دی جائیں، مدارس کی وجہ سے دہشت گردی نہیں، ہم آپس میں دشمن نہیں، دشمن ہمیں لڑوا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 500 لوگ ملک کو بے انتہاء لوٹ رہے ہیں، یہ قانون کے نیچے آگئے تو ملک ٹھیک ہوجائے گا، ٹیکس بڑھانے کے بجائے وصولی میں اضافہ ہونا چاہئے، مہنگائی کرکے عوام سے پیسہ اکٹھا کیا جارہا ہے، حکومت نے بے انتہاء قرضے لے لئے۔ پی ٹی آئی علماء مشائخ کنونشن میں مدارس کے حوالے سے متفقہ قرار داد منظور کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ مدارس کو دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے، حکومت دہشتگردی میں ملوث مدارس کیخلاف ثبوت پیش کرے اور دینی مدارس کو بھی دیگر تعلیمی اداروں کی طرح فنڈز فراہم کئے جائیں۔

Sunny

29°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 48%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ