ہیڈلائنز


امریکی صدر کے دورہ بھارت سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، بھارتی ہائی کمشنر

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھون نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے۔ پاک بھارت مذاکرات کے لیے اصل مسئلہ ماحول کا سازگار ہونا ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اوباما کے دورہ بھارت سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں۔ امریکی صدر کا دورہ بھارت دو ممالک کے درمیان باہمی تعلقات پر مبنی تھا۔ بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ جوہری توانائی کا حصول توانائی کی ضروریات کے لیے ہے۔ پاکستان کو تشویش کی ضرورت نہیں۔ ٹی سی اے راگھون نے کہا کہ کئی معاملات پر پاکستان سے گہرائی میں بات چیت ہوئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ماضی میں مذاکرات کے دور ہو چکے ہیں۔ جماعت الدعوۃ پر پابندی اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں لگی ہے۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 39%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 20°C / 29°C Sunny
Thursday 22°C / 29°C Sunny
Friday 22°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 27°C Sunny
Monday 19°C / 25°C Scattered thunderstorms
Tuesday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ