ہیڈلائنز


آئندہ بجلی کے بحران سے بچنے کیلئے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے وزارت پانی وبجلی اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ بجلی کے بحران سے بچنے کے لئے تمام مؤثراقدامات کو یقینی بنائیں۔ اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے ملاقات کی۔ اس موقع پر  وفاقی وزیر پانی و بجلی نے گزشتہ رات ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے بریک ڈاون کی صورتحال سے متعلق تازہ رپورٹ پیش کی۔ خواجہ آصف نے بجلی بریک ڈاؤن پر وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بجلی کےموجودہ بحران کی وجہ شرپسندوں کی تخریب کاری تھی تاہم تینوں پاورپلانٹس کانیشنل گرڈسسٹم کےساتھ رابطہ بحال ہوچکاہے جس کی وجہ سے ملک میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال بتدریج بہترہورہی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے وزارت پانی وبجلی اورمتعلقہ اداروں کوبجلی کی فراہمی جلد بحال کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے جنگی بنیادوں پربجلی کی مکمل بحالی یقینی بنائیں اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے موثراقدامات یقینی بنائےجائیں۔

Sunny

16°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 35%
Wind: SE at 6.44 km/h
Monday 10°C / 16°C Sunny
Tuesday 7°C / 13°C Rain
Wednesday 5°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 11°C / 15°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 15°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ